صدر جمہوریہ کی جانب سے عوام کو رکھشابندھن کی مبارکباد

صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے رکشا بندھن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’رکشا بندھن کے مبارک موقع پر میں اپنی جانب سے اپنے تمام اہل وطن کو مبارکباد اور تہنیت پیش کرتا ہوں۔ 

 

رکشا بندھن کا تیوہار بھائیوں اور بہنوں کے مابین قائم محبت اور اعتماد کے ابدی رشتے کا نقیب ہے۔ خدا کرے کہ راکھی کا یہ تیوہار ، ہماری جانب سے کی جارہی عوام کے فلاح وبہبود کی کوششوں کے پس منظر میں ہمارے سماج میں بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کو مستحکم بنائے۔ 

 

خدا کرے کہ یہ منفرد تیوہار، ہمارے دلوں میں اپنے معاشرے میں خواتین کے تحفظ کی ضرورت کا احساس پیدا کرے اور ان کی فلاح وبہبود کا جذبہ جگائے۔ آئیے ہم سب اس موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے ملک میں خواتین اور بچیاں ہمہ وقت ایک گونہ تحفظ کا احساس کرسکیں۔‘‘