ہندستان کی فوجی قوت دنیا بھرمیں بے مثال: اومابھارتی

ملک کے شمال مشرقی خطے، کشمیر خطہ میں درپیش شورش اور اندرونی سلامتی کو لاحق چیلنجوں کا سامنا کرنے میں ہماری پولیس فورسیز، نیم فوجی دستہ او ر فوجی عملہ انہیں دستیاب و سائل کی کمی کےباوجود ملک کی سلامتی کے لئے پابند عہد ہے۔ آبی وسائل ، ندی کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی وزیر محترمہ اومابھارتی نےا ٓج ناگپور میں کہا کہ ہماری فوجوں کی قوت پوری دنیا میں بے مثال ہے۔ وزیر موصوفہ نے یہاں ہنگنا روڈ پر واقع سینٹرل رویزو پولیس فورس گروپ سینٹر میں سی آر پی ایف عملہ کے لئے منعقدہ رکشا بندھن پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہی ہیں۔ محترمہ اومابھارتی رکشا بندھن کے موقع پر سی آر پی ایف کے جوانوں اور ان کے ارکان خاندان کو مبارکبادی
انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی دشمنوں کو مار کر یا اپنی زندگی کی قربانیاں پیش کرکے ملک کی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی سے ترغیب پاکر اور مکمل وابستگی کے ساتھ ہمارے نیم فوجی اور دیگر سیکورٹی فورسیز لگاتار کام کررہی ہیں اور ہمیشہ ہی تیار رہتی ہیں۔ خواتین کا احترام سلامتی دستہ کا منتر ہے۔ شاستروں کے مطابق کوہ ہمالیہ پر رہنے والے جوگی اور فوجی دونوں نے ہی سرحدوں پر اپنی شہادت پیش کی ہےاور موکش پایا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ فورس میں خواتین ، اچھی بیوی ، ماں اور بہن کے طور پر متعدد ذمہ داریاں نبھاتی ہیں۔ وزیر موصوفہ نے اس موقع پر سی آر پی ایف کے کیمپس کے احاطہ میں پو دے بھی لگائے۔