حیدرآباد میں 13 ماہ کی لڑکی مشتبہ موت

حیدرآباد: شہر کے میاں پور علاقے میں شیرخوار لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی جو کل سے لاپتہ بتائی گئی ہے۔ لڑکی کے ماں باپ جو کہ کچرا چن‌کر زندگی گزارا‌کرتے ہیں کا بیان ہے کہ کل وہ اپنے پڑوسی کے مکان میں بچی کو چھوڑ گئے تھے کہ وہاں سے ایک 12سالہ لڑکا انکی لڑکی کو اٹھا لے گیا تھا۔ لڑکی کی نعش گھر کے قریب پانی کے گڑھے سے دستیاب ہوئی۔ پولیس کو شیرخوار کے ماں باپ کے بیان پر بھی شبہ ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اور یہ پتہ چلانے کی کوشش میں ہے کہ لڑکی کی موت کیسے ہوئی۔