پاکستانیوں کی تعریف پڑی مہنگی کنڑ اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ

سارک کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے والی کنڑاداکارہ وسابق رکن پارلیمنٹ رميا کو وہاں کے لوگوں کی تعریف کرنا مہنگا ثابت ہوا۔ بنگلور سے ملی اطلاعات کے مطابق ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے. کرناٹک کے ایک وکیل مٹل گوڑ نے ان کے خلاف شکایت درج کروائی۔ دوسری جانب اس معاملہ پر جواب دیتے ہوئے رميا نے اپنے دفاع میں کہا کہ کسی پر بھی کوئی نظریہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ جمہوریت میں سب کواظہار خیال کا حق ہے ۔ كننڑ اداکارہ رميا عرف دویا سپدنا نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے اس بیان کی مخالفت کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘پاکستان جانا جہنم جانے جیسا ہے.’ گزشتہ ہفتے رميا نے اس بیان پررد عمل ظآہر کرتے ہوئے کہا تھا، پاکستان جہنم نہیں ہے. وہاں کے لوگ بالکل ہماری طرح ہیں اورمنوہر پاریکر کا بیان درست نہیں ہے.
ان کے اس بیان کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا۔