چیف منسٹر کے چندر شیکھرراو ممبئی روانہ

چیف منسٹر کے چندر شیکھرراو دریائے گوداوری پرآبی ذخائر کی تعمیر سے متعلق معاہدہ طئے کرنےمنگل کی صبح بذریعہ خصوصی طیارہ ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے۔ ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے انٹراسٹیٹ واٹر بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے بعد وہ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کریں گے۔
ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاوس میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اور مہاراشٹرا کےان کے ہم منصب دیوندرفڈنویس کے درمیان دریائے گوداوری پر تعمیر کئے جانے والے پراجکٹس پر معاہدے سے متعلق دستخط کئے جائینگے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت ریاست کی ایک کروڑ ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کے مقصد سے دریائے گوداوری پر آبی زخائیر کی تعمیر کے لئے مہاراشٹرا کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کررہی ہے۔