گینگسٹر نعیم کی مجرمانہ زند گی پر رام گوپال ورما بنائیں گے فلم

حقیقی واقعات کو لے کر فلمیں بنانے کے لئے مشہور اختراعی ڈائیرکٹر رام گوپال ورما نے پولیس انکاونٹر میں ہلاک گینگسٹر نعیم پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ نعیم کی زندگی پر فلم بنانے جارہے ہیں اور یہ فلم تین حصوں پر ہوگی۔ ہم آپ کو بتادیں کہ ورما نے گروہی رقابتوں پر مقبول عام فلم رکت چریترابنائی تھی۔ ورما نے لکھا کہ ان کی رکت چریترا فلم دو حصوں پر بنی تھی جبکہ نعیم پر بنائی انے والی فلم تین حصوں پر ہوگی۔ ورما نے کہا کہ ہاں میں گینگسٹر نعیم پر فلم بنانے جارہا ہوں کیونکہ اس کے تعلق سے میں نے کئی کہانیاں پڑھی ہیں اور اس کی سازشیں کافی بھیانک تھیں۔ نکلسائیٹ سے پولیس انفارمر اور اس کے بعد گینگسٹر بننے والے کریمنل نعیم کی مجرمانہ سرگرمیاں زبانی بیان نہیں کہی جاسکتی اسی لئے اس پر3 حصوں پر مبنی فلم بنانے کا ارادہ ہے۔