پرکاش جاوڈیکر نے کہا سبھا ش چندر بوس، سردارپٹیل، نہروکودی گئی تھی پھانسی

مرکزی انسانی وسائل کے وزیر کاایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ ایسی عظیم شخصیتوں کے پھانسی پر چڑھ کر قربانی دینے کی بات کر رہے ہیں جو اصل میں پھانسی چڑھے ہی نہیں تھے. مرکزی انسانی وسائل کے وزیرنے ایک پروگرام میں برطانوی لوگوں کو باہر نکالنے میں ہندوستانیوں کی جدوجہد اورقربانیوں کا زکر کرہے تھے۔ مرکزی انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاوڑیکر نے کہا کہ سبھاش چندر بوس، سردار پٹیل، پنڈت نہرو، سردار بھگت سنگھ، راج گرو تمام پھانسی پر چڑھے. جاوڑیکر نے یہیں پر غلطی کر دی اور سبھاش چندر بوس، سردار پٹیل اور پنڈت نہرو کا نام بھی پھانسی پر چڑھنے والوں میں لے لیا. جبکہ تاریخ گوار ہے کہ صرف بھگت سنگھ اور راج گرو پھانسی پر چڑھے تھے۔