گوداوری پر پراجکٹس کی تعمیرکیلئے تلنگانہ اور مہاراشٹرا کے درمیان تاریخی معاہدہ

دریائے گوداوری کے پانی کی تقسیم پر مہاراشٹرا اور تلنگانہ حکومتوں کی جانب سے تاریخی معاہدہ پرمنگل کے روزممبئی میں تاریخی معاہدہ طئے پایا۔ چیف منسٹرتلنگانہ چندر شیکھر راؤ اور مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے اس معاہدہ پر دستخط کئے ۔تلنگانہ اور مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کے درمیان آج تین ذخیرے آب کی تعمیر کیلئے معاہدہ طئے پائے گا۔ اس موقع پرچیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان طئے پایا تاریخی معاہدہ ملک کیلئے مثالی ہے۔ سابق میں بعض ریاستوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر برسہابرس تک تنازعہ جاری رہا لیکن مذاکرات کے ذریعہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر کے لئے مہاراشٹرا اور تلنگانہ حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فنڈنویس نے کہا کہ اس معاہدہ سے دونوں ریاستوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اس موقع پرریاستی وزرأ ہریش راؤ، ایٹلاراجندر، پوچارام سرینواس ریڈی، جگدیش ریڈی کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے