نیشنل

ٹی آر پی ریٹنگ دھاندلی کیس میں ریپبلک ٹی وی کو ای ڈی نے دی کلین چٹ

ممبئی _ 24 ستمبر ( اردولیکس) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیوز چینل کی ٹی آر پی ریٹنگ کی دھاندلیوں  میں ریپبلک ٹی وی کو کلین چٹ دے دی ہے۔ ای ڈی کی جانب سے پیش کی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا کہ ریپبلک نیوز چینل کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پی ایم ایل اے کورٹ کے جج جسٹس ایم جی دیش پانڈے کے سامنے ای ڈی نے اس کیس کی  چارج شیٹ پیش کی۔ ای ڈی نے کہا کہ اس معاملے میں ممبئی پولیس کی رپورٹ اس کی رپورٹ کے برخلاف ہے۔ رپورٹس سامنے آنے کے بعد ریپبلک میڈیا نے انکشاف کیا کہ ان کے میڈیا کو کلین چٹ مل گئی ہے۔ انہوں نے چینل کی تائید کرنے پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔

 

نومبر 2020 میں، مہاراشٹرا پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کی تھی کہ ممبئی میں کچھ ٹی وی چینلز غیر قانونی طریقوں سے ٹی آر پی بڑھا رہے ہیں۔ اس کے فوراً بعد، ای ڈی نے اس پر انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ECIR) داخل کی۔ ریپبلک ٹی وی، دو مراٹھی چینلز اور کچھ لوگوں کا بھی اس میں ذکر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button