جرائم و حادثات

بیوی کی خودکشی _ قتل کا الزام لگنے کے خوف سے شوہر نے بھی کرلی خودکشی؛ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد _ بیوی کی خودکشی سے موت  پر اس کے شوہر نے فوری طور پر کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کرلی۔ یہ عجیب و غریب تلنگانہ کے ضلع عادل آباد  میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کے مہاراشٹر کے گورجا گاؤں سے تعلق رکھنے والی20 سالہ  پلوی کی شادی گذشتہ سال 23 مئی کو عادل آباد ضلع کے کولہاری کے رھنے والے وجے سے ہوئی تھی۔ جوڑے میں کوئی جھگڑا نہیں تھا اور وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔ تاہم پلوی کو عادل آباد ضلع کے کولہاری علاقہ میں گھر سے دور رہنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ سنکرانتی کے لئے پلوی اپنے ماں باپ کے گھر گئی تھی۔اسے جمعہ کو اس کے بھائی نے یہاں چھوڑا تھا۔ سسرالی گھر پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد اس نے کیڑے مار دوا کا استعمال کیااورگرپڑی۔ اس کا شوہر اس کوعلاج کے لئے رمس اسپتال منتقل کیا۔جہاں ہفتہ کی صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

 

بیوی کی موت سے خائف ہو کر اس کے شوہر28سالہ وجے نے رمس ہاسپٹل سے نکل گیا اور قریب کے ایک شمشان گھاٹ پہنچ کر اس نے بھی ہی کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کرلی۔ اور اپنے رشتہ داروں کو اس کی اطلاع دی۔ رشتہ دار وہاں پہنچنے تک اس کی موت ہوگئی۔دونوں کی نعش کا رمس ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button