تلنگانہ

ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن تلنگانہ کے جاب گا ئیڈنس سنٹر کا جناب اے.کے.خاں کے ہاتھوں افتتاح

جناب محمد عظمت اللہ خان،جناب عبدالجبار صدیقی، جناب موسی بن ابراھیم اورجناب محمداظہرالدین کی شرکت  

 

ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کی جانب سے ہمایوں نگر حیدرآباد پر جاب گائیڈنس سنٹر کا افتتاح جناب اے.کے. خان مشیر برائے اقلیتی بہبود (ریٹائرد،آئی پی ایس) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس جاب گائیڈنس سنٹر کے ذریعہ اُمیدواروں کو ملازمت بالخصوص تلنگانہ حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے جائیدادوں سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کی جائیں گی اور انہیں ہر قسم کی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے 80ہزار سے زائد روزگار فراہم کرنے کا اعلان کیاگیا ہے اور محکمہ پولیس کے تقریباً 17ہزار نوکریوں کے لیے اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا ہے۔

جناب اے کے خان نے اس جاب سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ نوجوان اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ انہوں نے اس موقع پر ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کی جانب سے گائیڈنس سنٹر کے آغاز پر اس کام کی سراہنا کی۔ اس کے علاوہ حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے بھی فراہم کی جانے والی ٹریننگ سے استفادہ کرنے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا۔ جناب اے کے خاں نے کہا کہ لڑکیاں بھی سرکاری نوکریوں کے لیے پہل کریں کیونکہ خاص کر ان کے لیے حکومت کی جانب سے 33% تحفظات فراہم کئے گئے ہیں اور لڑکیوں کے لئے بھی کئی ایک میدانوں میں نوکریوں کے مواقع موجود ہیں۔جناب عبدالجبار صدیقی مرکز ی سکریٹری شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی ہند نے اس موقع پر کہا کہ امت میں شعور بیداری کی سخت ضرورت ہے تاکہ نوجوان اس سنہری موقع سے واقف ہوں اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔ جناب اقبال حسین، سکریٹری ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن تلنگانہ نے جاب سنٹر سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سنٹر کے ذریعہ ہر قسم کی رہنمائی کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

امیدواروں کو درخواستیں داخل کرنے کے طریقہ کار سے لیکر نتائج اور اس کے بعد فالواَپ سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔جسکے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ اس موقع پرجناب محمد عظمت اللہ خان (ریٹائرڈ،ایڈیشنل ایس پی)،جناب موسی بن ابراھیم ریٹائرڈ ڈی ایس پی،جناب محمداظہرالدین،جناب شیخ محمد عثمان سکریٹریزجماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ، جناب اعظم خان ڈائرکٹرایچ ڈبلیوایف نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔خواہش مند افرادمزید رہنمائی اور تفصیلات کے حصول کے لئے موبائل نمبر7207992740پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button