جرائم و حادثات

شمش آباد میں جعلی کرنسی نوٹ تیار کرنے والی گینگ گرفتار

حیدرآباد _ 13 مئی (اردولیکس) حیدرآباد کے شمش آباد میں جعلی کرنسی نوٹ تیار کرنے والی گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس او ٹی پولیس نے ان اڈوں پر چھاپہ مارا جہاں جعلی کرنسی نوٹ چھاپی جا رہی تھی۔  پولیس نے شمش آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں تھونڈا پلی میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں جعلی کرنسی ضبط کی۔

 

خفیہ   اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ملزمین سے تقریباً 20 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی اور نوٹ بنانے کی مشینیں ضبط کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جعلی کرنسی کی چھپائی پچھلے کچھ عرصے سے کی  جارہی تھی ۔ شمش آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button