حاجی علی درگاہ میں خواتین کے داخلے کی ہائی کورٹ نے دی اجازت

ممبی-26اگست-( اردو لیکس) ممبی ہائی کورٹ نے حاجی علی درگاہ میں خواتین کے داخلہ کی اجازت دے دی ہے ایک مفاد عامہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوے ہائی کورٹ نے کہا کہ ہندوستانی دستور کے مطابق خواتین کو بھی درگاہ کے اندرونی احاطہ میں جہاں مقبرے پاے جاتے ہیں داخلہ کی اجازت دی جانی چاہیے.درگاہ ٹرسٹ کمیٹی نے مارچ 2012 سے مقبروں کے پاس خواتین کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی ٹرسٹ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ اسلام میں مرد حضرات کے مقبروں پر خواتین کا جانا گناہ ہے درگاہ کمیٹی نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے