ایس آر ایم یونیورسٹی کے سربراہ پولیس حراست میں

چنائی -26 اگست ( اردو لیکس ) دھوکہ دہی کے معاملہ میں ایس آر ایم یونیورسٹی کے سربراہ اور چانسلر ٹی آر پچامتھو کو سی آئی ڈی پولیس نے گرفتار کرلیا.بتایا گیا ہے کہ ایس آر ایم یونیورسٹی میں میڈکل سیٹ دینے کا وعدہ کرتے ہوے اس نے 100 سے,زاید طلبا سے 70 کروڑ روپیے کی رقم وصول کی تھی لیکن انہیں سیٹ نہیں ملی.جس پر متاثرہ طلبا کورٹ سے رجوع ہوے.جمعرات کی رات سی آئی ڈی نے متھو کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا.