تحفظات کے نام پر کانگریس کر رہی ہے مسلمانوں کے ساتھ ڈرامہ

تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر نے کہا کانگریس تحفظات کے نام پر مسلمانوں کے ساتھ ڈرامہ کررہی ہے اور دستخطی مہم کو مسلمانوں کو بھڑکانے والاعمل قراردیا۔ کے ٹی آر نے یاد دلایا کہ کانگریس نے مسلماںوں کو پانچ فیصد تحفظات کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا اس وعدہ کا کیا ہوا۔ انھوں نے کانگریسی قایدین سے کہا کہ وہ وعدہ وفا نہ کرنے پر مسلمانوں سے معافی مانگیں۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت مسلماںوں کو 12 فیصد تحفظات کے وعدہ کی پابند ہے۔ کانگریس  نے6 دہوں تک صرف مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے جس کی وجہہ سے آج مسلمان دلوں سے ذیادہ پسماندہ ہے۔