نیشنل

میں بیف کھاتا ہوں اوربی جے پی میں ہوں۔ میگھالیہ بی جے پی چیف کا بیان

نئی دہلی: میگھالیہ انتخابات سے قبل بی جے پی کے ریاستی صدر ارنسٹ موری نے کہا کہ بھگوا پارٹی نے بیف کھانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے اور وہ بیف کھاتے ہیں اور اسے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ایک نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں موری نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کسی چرچ پر حملہ نہیں ہوا ہے اور پارٹی بیف کھانے پر کوئی پابندی عائد نہیں کرتی ہے۔
انہوں نے کہا، میں بیف کھاتا ہوں اور میں بی جے پی میں ہوں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میگھالیہ کے لوگ اس بار بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ آپ اسے 2 مارچ کو دیکھیں گے” انہوں نے کہا کہ میگھالیہ میں ہم نے این پی پی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا ہے۔ نہ ہی ہم نے 2018 میں ایسا کیا ہم اپنے طور پر لڑ رہے ہیں اور وہ اپنے طور پر۔ انہوں نے این پی پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ این پی پی پچھلے 5 سالوں سے بڑے پیمانے پر کرپشن کر رہی ہے جبکہ بی جے پی نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس کا موقف اپنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button