نشہ میں گاڑی چلاتے پکڑے گیےافراد کو انوکھی سزا

حیدرآباد کی ایک عدلت نے نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہویے پکڑے گیے افراد کوانوکھی سزا دی ہے۔ کل عدالت نے پکڑے گیے 31 افراد کو ٹریفک ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت دی۔ آج صبح یہ تمام پولیس کنٹرول روم کے پاس پہنچ گیے اور انھوں نے ٹریفک پولیس کے انسپکٹر سرینواس کے ساتھ ڈیوٹی انجام دی۔ ڈیوٹی کرنے والے ان افراد کہ کہنا ہے کہ وہ دوبارہ شراب پی کر گاڑی نہیں چلایں گے بعض کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی ڈیوٹی بہت مشکل ہے۔