ایجوکیشن

نارائن پیٹ ضلع ویجلنس آفیسر ٹمریز ضمیر احمد خان نے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز و جونئیر کالج کا معائنہ کیا

نارائن پیٹ: 07 مئی (اردو لیکس) نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز و جونئیر کالج کو آج ضلع ویجلنس آفیسر ٹمریز ضمیر احمد خان نے دورہ کیا۔ اس موقع پر موصوف نے میناریٹی رسیڈنیشل اسکول نارائن پیٹ میں توسیع و تعمیری کام کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ بعد ازاں امتحان گاہ پہنچ کر پری فائنل امتحان لکھ رہے طلبا کی نگہداشت کی۔ اس موقع پر موجود اسکول پرنسپل محمد فرید کو ہدایت دی کہ وہ گرمائی تعطیلات تک ان تمام کاموں کو مکمل کرلیں۔ تاکہ آئندہ تعلیمی سال سے طلباء کو آسانی ہوسکے۔ اس موقع پر اساتذہ و طلباء جماعت دہم سے راست گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ جماعت دہم میں صد فیصد کامیابی یقینی بنائیں محنت و لگن دلچسپی سی اپنے مقصد کو حاصل کریں۔ اس موقع پر وارڈن اسکول محمد کاظم حسین رنگریز’ ڈاٹا انٹری حسن الدین و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button