بالی ووڈ سنگرابھیجیت کی گرفتاری و ضمانت کی پولیس نے کی تصدیق

ممبئی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ  بالی ووڈ سنگرابھیجیت کو 26 جولائی کو سائبر پولیس نے گرفتار کیا تھا. اس کے فوری بعد ہی انہیں ضمانت مل گئی تھی. ابھیجیت کے بیٹے نے ہی ان کی ضمانت دی تھی۔ یہ گرفتاری عام آدمی پارٹی کی نیشنل ایگزیکیٹیو ممبر اور ترجمان پيت شرما مینن کی شکایت کے بعد کی گئی تھی مینن نے گلوکار ابھیجیت کے خلاف یہ شکایت اس وقت درج کروائی تھی، جب انہوں نے ٹوئٹر پر ایک خاتون صحافی کے ساتھ بدکلامی کی تھی ۔ مینن نے ابھیجیت طرف سے سوشل میڈیا پر خاتون صحافی کے ساتھ بد زبانی کی بات کو لے کر پولیس کمشنر کو ٹویٹ بھی کیا تھا.