جنرل نیوز

عادل آباد میں 16 مئی کو ضلع کے عازمین حج کے لئے پہلا تربیتی کیمپ

 

صدر حج سوسائٹی ضلع عادل آباد محمد شاہد احمد توکل کی اطلاع کے بموجب ضلع حج سوسائٹی عادل آباد کی جانب سے منتخبہ عازمین حج 2022 کے لیے ایک روزہ تربیتی کیمپ کاانعقاد بتاریخ 16/ مئی بروز پیر بمقام سنٹرل گارڈن ٹی این جی اوز ہوم میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیا جارہا ہے۔جسکو الحاج مولانا مفتی آصف الدین ندوی صاحب عازمین کو تربیت دیں گے۔اس تربیتی کیمپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی جناب محمد نذیر الدین شرکت کرینگے ۔حج سوسائٹی عادل آباد کے ذمہ داران الحاج لطیف احمد خان ، حاجی محمد آصف الدین ، محمد عبدالحسیب، حاجی محمد عبدالشاہد، محمد فاروق احمد ، ظفی اللہ خان نے تمام عازمین حج 2022 سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ وقت پر اس تربیتی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ حاصل کریں۔مزید تفصیلات کے لئے 9849214764 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button