جنرل نیوز

مولانا مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی  _ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ کے ریاستی انچارج مقرر

 

نارائن پیٹ: مولانا وحید پاشاہ قادری نیشنل کوڈینٹر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل( اے آئی ایس ایس سی) کے پریس نوٹ کے مطابق مولانا مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کو انکی خدمات کے پیش نظر ریاست تلنگانہ میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل(اے آئی ایس ایس سی) کا اسٹیٹ انچارچ نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حضرت مولانا سید نصیرالدین چشتی جانشین و دیوان و سجادہ نشین حضرت خواجہ غریب نوازؓ اجمیر شریف آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل( اے آئی ایس ایس سی) کے چیئرمین ہیں۔ مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی کو اس عہدے پر نامزد کے جانے اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کے ذمہ داران, الحاج محمد شفیع چاند معتمد سوسائٹی،عبدالسلیم ایڈوکیٹ نائب صدر سوسائٹی،سید دستگیر حسینی،سید فیض پاشاہ حسینی برادر سجادہ گوگی شریف، ڈاکٹر تبریز حسین تاج،محمد جعفر تاج، محمد اسلم خازن سوسائٹی و دیگر علماء و مشائخ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button