جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کی جانب سے 16 مئی سے سمر اسلامک کلاسس

جماعت اسلامی ہند ( سنٹر) شہر کریم نگر مکرم پورہ کی جانب سے سمر اسلامک کلاسیس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے یہ کلاسیس 16 میء تا 5جون تک جاری رہیں گی تمام اسٹوڈنٹس بوائز اینڈ گرلس 4 کلاس تا 9 کلاس کے طلباء اور طالبات کے لئے یہ کلاسیس منعقد کی جارہی ہے جس کے اندر اہم اسلامک مضامین فقہ اسلامی، سیرت صحابہ ،حفظ اذکار اور دعائیں چھوٹی چھوٹی قرآن کی سورتیں مع ترجمہ، ایمانیات، قصص الأنبیاء اور آداب زندگی جیسے خصوصی مضامین ہونگے اور خصوصی طور پر ماہر اساتذہ کی خدمات ان کلاسیس میں لی جا رہی ہیں ۔

امیر مقامی جناب محمد نعیم الدین احمد صاحب اور معاون امیر مقامی و امام مسجد جعفری جناب محمد عبد الفتاح لطیفی صاحب نےتمام والدین سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے لڑکے اور لڑکیوں کو کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں بھیج کر اسلامی معلومات حاصل کرنے کا سنہری موقع اپنے نونہالوں کو میسر کرائیں ۔ یہ کلاسیس صبح 9تا 10 بجے مسجد جعفری مکرم پورہ پر منعقد ہونگی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button