تلنگانہ

حیدرآباد میں بعض پٹرول پمپس کھل گئے

حیدرآباد: شہر میں بیشتر پٹرول پمپس آج صبح کھل گئے، جن مقامات پرپٹرول پمپس کھل گئے وہاں گاڑی سواروں کی کثیرتعداد دیکھی جارہی ہے۔

 

بائیکس، کاروں اوردیگرگاڑیاں قطارمیں کھڑی دیکھی جارہی ہیں۔ پٹرول ڈلوانے کیلئے لوگوں کو کافی تاخیرہورہی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرک ڈرائیورس کی ہڑتال کی وجہہ سے کل سے حیدرآباد کے کئی پٹرول پمپس پرپٹرول ختم ہوگیا تھا اورپٹرول بنکس بند کردئیے گئے تھے۔

 

آج صبح جیسے ہی بعض پٹرول بنکس کھل گئے وہاں عوام کا ہجوم امڈ پڑا۔ کل تلنگانہ پٹرول پمپس اسوسی ایشن کے ذمہ دار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آج یعنی 3 جنوری سے پٹرول پمپس کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button