جنرل نیوز

مسلم تحفظات کو ختم کرنے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کی ایم آر پی ایف ضلع صدر خواجہ معین الدین نے کی شدید مذمت

ریاست تلنگانہ میں مسلم تحفظات کو ختم کرنے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کی ایم آر پی ایف ضلع صدر خواجہ معین الدین نے کی شدید مذمت

نظام آباد 19 مئی (نیوز اینڈ ویوز میڈیا ) جناب خواجہ معین الدین صدر ضلع مسلم رائتس پروٹیکشن فیڈریشن نے اپنے ایک صحافتی بیان میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حیدرآباد میں منعقدہ جلسہ عام میں ریاست تلنگانہ میں بی جے پی پارٹی برسر اقتدار آنے پر چار فیصد مسلم تحفظات کو برخواست کردینے اور ان چار فیصد تحفظات کو دیگر طبقات میں تقسیم کردینے کے بیان پر سختی کے ساتھ شدید مذمت کرتے ہوئے اس سے دستور ہند کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات سے قبل ریاست تلنگانہ کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے نا پاک کوشش قرار دیا انہوں نے کہا کہ سچر کمیٹی نے مسلمانوں کی معاشی اور تعلیمی پسماند گی کا نچلی سطح پر سروے کرتے ہوئے جائزہ حاصل کرنے کے بعد ہی ایک جامع رپورٹ پیش ترتیب دیتے ہوئے حکومت سے مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظات دینے کی سفارش کی تھی انہوں نے کہا کہ ملک وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز ہوتے ہوے ان کی سچر کمیٹی کی سفارشات سے لاعلمی معنی خیز ہے خواجہ معین الدین نے کہا کہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے دیگر پسماندہ طبقات سے بھی زیادہ معاشی و تعلیمی سطح پر پسماندہ ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں منظور کردہ چار فیصد تحفظات کو ختم کرتے ہوئے دیگر طبقات میں تقسیم کرنے کا بیان وزیر داخلہ امیت شاہ کی تعصبت کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی عوام میں بی جے پی کی سازشوں کو ناکام بنائیگی

متعلقہ خبریں

Back to top button