جنرل نیوز

عادل آباد میں سرکاری اراضیات سے قبضوں کو برخواست کرنے کی مہم

 

ضلعی ٹاسک فورس کمیٹی عادل آباد کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔جمعرات کو ٹاسک فورس عہدیداروں نے سروے نمبر 170، 72 کا دورہ کیا۔جہاں سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے ناجائز جھونپڑیاں کھڑی کی گئی تھی۔ٹاسک فورس ٹیم نے ناجائز قبضوں کو ہٹا دیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قابضین نے دوبارہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button