جرائم و حادثات

حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی دو بسیں ضلع سوریہ پیٹ میں شعلہ پوش۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں دو بسوں کو آگ لگ گئی، اس حادثہ میں مسافرین کرشماتی طورپرمحفوظ رہ گئے۔ یہ حادثہ آج ضلع سوریہ پیٹ میں نیشنل ہائی وے 65 پرپیش آیا۔

فوری ملی اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی خانگی ٹراویلس کی ایک بس میں تکنیکی خرابی پیداہوگئی تھی، جس کے بعد ڈرائیور نے مسافرین کو بس سے نیچے اتاردیا، اسی دوران اسی ٹراویل کی ایک اوربس جو اس بس کے پیچھے آرہی تھی اس کے ڈرائیورنے بھی بس روک دی۔ دونوں ڈرائیورس مل کربس کی مرمت کا کام کررہے تھے کہ اچانک بیاٹری سے چنگاریاں نکلنے لگی اوراچانک بس کو آگ لگ گئی۔

آگ نے پیچھے رکی ہوئی بس کو بھی زد میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتےدونوں بسیں شعلہ پوش ہوگئیں۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ مسافرین کو دوسری بس کے ذریعہ روانہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button