تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی اور کونسل میں جی ایس ٹی بل کی قرارداد اتفاق راے سے منظور

حیدرآباد-30 اگست( اردو لیکس)تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل میں تمام جماعتوں کی اتفاق راے سے جی ایس ٹی بل کے قرار داد کو منظوری مل گئی. اس,طرح اس بل پر قرارداد منظور کرنے والی تلنگانہ دسویں ریاست ہوگئی ہے اسمبلی میں چیف منسٹر کے سی آر اور کونسل میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد پر مختصر مباحث ہوے.جس میں کانگریس سے چناریڈی,تلگودیشم سے ایس وینکٹیا,بی جے پی سے کشن ریڈی,مجلس سے محمد معظم خان نے اس بل کی تائید کی.جس پر اسپیکر اسمبلی مدھوسدھن چاری اور کونسل کے چیرمین سوامی گوڈ نے قرار داد کی اتفاق راے سے منظور کئے جانے کا اعلان کیا.بعد ازاں چیف منسٹر نے قرارداد کی تائید کرنے والی جماعتوں سے اظہارتشکرکیا.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button