تلنگانہ

  تلنگانہ اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن جگتیال کے وفد کی انچارج ڈائریکٹر سی ای ڈی ایم سے ملاقات _ اردو میڈیم طلبہ کو پرنٹیڈ کتابیں دینے کا مطالبہ

تلنگانہ اُردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع جگتیال کے وفد نے جناب ڈاکٹر کلیم احمد جلیلی، انچارج ڈائریکٹر، سنٹر فار ایجوکیشنل آف مائنارٹیز) CEDM) ،عثمانیہ یونیورسٹی محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کو اردو میڈیم طلبہ کو (CEDM) پرنٹید کتابیں دینے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔۔

تلنگانہ اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن جگتیال کے ذمہ داران کے زیرِ قیادت نے جناب ڈاکٹر کلیم احمد جلیلی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے ایک خصوصی یاد داشت جسمیں اردو میڈیم طلباء و طالبات کو اردو میں کتب کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹیٹ و دیگر امتحانات کی تیاری کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.اس کے متعلق ( CEDM) طبع شدہ مواد کو پرنٹیڈ کتابیں اردو میں دینے کے لئے یادداشت پیش کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔‌۔۔۔۔۔۔۔وفد میں شامل فعال متحرک ذمہ داران ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن جگتیال نے جناب ڈاکٹر کلیم احمد جلیلی، انچارج ڈائریکٹر، سنٹر فار ایجوکیشنل آف مائنارٹیز کے(CEDM) ،عثمانیہ یونیورسٹی محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے ان مسائل کو مثبت انداز میں سنتے ہوئے یہ تیقن دیا کہ اردو میڈیم طلبہ کے تمام مسائل کو جلد سے جلد حل کروائیں گے ۔۔۔

اس موقع پر ضلع جگتیال اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن نائب صدر جناب خواجہ صفی العابدین صاحب ، جناب احمد امین صاحب حیدرآباد، محترمہ امرین صاحبہ منچریال، جناب سید اجمل صاحب جگتیال، جناب ایاز الرحمٰن صاحب کورٹلہ و سرپرست ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن جگتیال شریک تھے۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button