ایجوکیشن

نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکول میں آج آئیندہ تعلیمی سال داخلے کے لے اہلیتی امتحان کا انعقاد

نارائن پیٹ: 22 مئی (اردو لیکس) نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکول میں آج جماعت ششم’ ہفتم’ ہشتم جماعتوں میں آئیندہ تعلیمی سال داخلے کے لے اہلیتی امتحان کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جسکی نگرانی اسکول پرنسپل جناب محمد فرید نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد فرید اسکول پرنسپل نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلہ کے لے 4 جون کو اہلیتی امتحان بھی اقلیتی اقامتی اسکول بوائز نارائن پیٹ میں صبح 10 بجے تا 12بجے اور 12:30 تا 1:30 بجے تک منعقد ہوگا۔ جناب محمد فرید نے آن لائن داخل کے ہوئے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت مقرر پر امتحان گاہ پہنچ جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button