تلنگانہ

سابق وزیر کرشنا راو اور سابق رکن پارلیمنٹ سرینواس ریڈی، بی آر ایس پارٹی سے معطل

حیدرآباد _ 10 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس نے سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی اور سابق وزیر جوپلی کرشنا راو کو مخالف پارٹی سرگرمیوں پر معطل کردیا۔یہ معطلی چیف منسٹر تلنگانہ و بی آرایس کے صدر کے چندرشیکھرراو کے احکام پر کی گئی ہے۔سرینواس ریڈی حالیہ چند مہینوں سے پارٹی قیادت اور اعلی سرکاری عہدیداروں کے خلاف ریمارکس کررہے تھے۔جے کرشنا راو نے بھی پارٹی کے خلاف ریمارکس کئے تھے

 

۔کرشنا راو نے کانگریس سے استعفی دے کر سال 2011میں اُس وقت کی ٹی آریس جو موجودہ طورپر بی آرایس بن گئی ہے میں شمولیت اختیار کی تھی۔وہ 2014میں ٹی آرایس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔سرینواس ریڈی جو سال 2014میں وائی ایس آرکانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے تھے نے بعد ازاں ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button