ولیمہ میں شرکت کیلئے جانے والے 8 نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد-31 اگست( اردو لیکس) حیدرآباد کے آوٹررنگ کے پاس ایک بھیانک سڑک حادثہ میں 8 مسلم نوجوان برسرموقع ہلاک ہوگئے.یہ حادثہ منگل کی رات ضلع رنگاریڈی کے میڈچل منڈل کے آوٹررنگ روڈ پر قایم ٹول گیٹ کے پاس پیش آیا.بتایا گیا ہے کہ میدک ضلع کے سداشیوپیٹ سے تعلق رکھنے والے عرفان اپنی بہن کے ولیمہ میں شرکت کے لئے کوم پلی کی طرف تاویرا گاڑی میں اپنے 8 دوستوں کے ساتھ آرہے تھے کہ آوٹررنگ روڈ کے ٹول گیٹ پر ان کی گاڑی ایک 18 ٹائر والی لاری کے سامنے ٹیکس ادا کرنے کے لئے رکی تھی عین اسی وقت پیچھے سے ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ویان ٹھیری ہوئی تاویرا کو ٹکر دے دی.جس کے نتیجہ میں تاویرا گاڑی سامنے موجود لاری اور ڈی سی ایم کے درمیان دب کر تکڑے ٹکڑے ہوگئی.بتایا گیا کہ ٹول گیٹ کے پاس لائٹس کا مناسب انتظام نہیں ہے حادثہ میں ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا. مہلوکین کی شناخت عرفان,نشات,عمران,عقیل,فیروز,اکبر سمیر اور ڈرائیورشقاوت کی حیثیت سے کی گئی.عباس نامی ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا. ان نوجواوں کی عمر 22 تا 26 سال کے درمیان بتائی گئی.