جرائم و حادثات

لڑکی کا معاملہ حیدرآباد میں دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مضافات میں لڑکی کے مسئلہ پرایک نوجوان نے اپنے دوست کا قتل کردیا۔ ضلع ناگرکرنول سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ نوین نلگنڈہ ایم جی یونیورسٹی میں انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک سال آخرمیں زیرتعلیم تھا۔ اسی کالج میں ہری کرشنا بھی زیرتعلیم ہے۔

ان دونوں میں دوستی تھی تاہم وہ دونوں ایک ہی لڑکی سے محبت کیا کرتے تھے۔ اس مسئلہ پران دونوں کے درمیان اختلافات ہوگئے۔ 17 فروری کع عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پارٹی کے بہانے ہری کرشنا،نوین کو اپنے ساتھ لے آیا۔ یہاں ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ہری کرشنا نے نوین کا قتل کردیا اورنعش کو پہاڑی علاقہ میں پھینک کرراہ فراراختیارکی۔ نوین کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے گھروالے پولیس سے رجوع ہوئے اورتحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button