حیدرآباد میں بارش سے 7 افراد کی موت

حیدرآباد-31 اگست( اردو لیکس)حیدرآباد میں شدید بارش کی وجہ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے.جن میں چار چھوٹے بچے بھی شامل ہیں مشیرآباد کے بھولک پور میں قدیم مکان منہدم ہوجانے سے ماں اور دو بیٹیاں جاںبحق ہوگئے.جن کی شناخت 27 سالہ بلقیس,3 سالہ ماریہ,5 سالہ زیبا کی حیثیت سے کی گئی.ایک اور واقعہ رامنتاپور میں پیش آیا.جہاں مکان کی دیوار منہدم ہوجانے سے شوہر بیوی اور دو بچے فوت ہوگئے. جن کی شناخت بالاسوامی,چنااماں,پاروتی,شریکار کی حیثیت سے کی گئی.میر جی ایچ ایم سی رام موہن نے متوفی کے خاندان میں فی کس ایک لاکھ روپیے ایکس گریشا کا اعلان کیا ہے