تلنگانہ

حیدرآباد کی سڑکوں پر خطرناک بائیک اسٹنٹس۔ ویڈیوس وائرل

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ایک بار پھر بائیک اسٹنٹس کے ویڈیوس نے شہریوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ تازہ تر پر سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوس وائرل ہو رہے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان سکریٹریٹ اس کے آس پاس کے علاقوں کے علاوہ فلائی اوور برج پر

 

گاڑیاں برق رفتاری سے چلاتے ہوئے جان لیوا انداز میں کرتب بازی کر رہے ہیں،حالانکہ سٹی پولیس کی جانب سے ایسے اسٹنٹس کرنے والوں کے خلاف وقفہ وقفہ سے کاروائی کی جاتی ہے باوجود اس کے نوجوانوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 

شہریوں نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوس وائرل کرتے ہوئے پولیس سے کاروائی کی خواہش کی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button