جنرل نیوز

گستاخِ رسولﷺ کے خلاف میدک پولیس اسٹیشن میں شکایت  

میدک(اردو لیکس نیوز)گستاخِ رسولﷺ کے خلاف میدک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے

بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما جس نے کل بتاریخ 2022-05-27بروز جمعہ کو نیشنل ٹی وی چینل ٹائمس ناؤ کے پرائم ٹائم پروگرام میں اللہ کے نبی ﷺ اور  حضرتِ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہااور اسلام کے خلاف غلط بیانی کرتے ہوئے گستاخی کی ہے۔جس کو لیکر حافظ محمد فصیح الدین نمائندہ روزنامہ منصف میدک نے ٹاؤن سرکل انسپکٹر کو درخواست پیش کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔محمد فصیح الدین نے کہاکہ ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اللہ کے نبی ﷺ کی اور اسلام کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button