اسپشل اسٹوری

شادی کے دوسرے ہی دن زبردستی کروادی گئی دلہے کی دوسری شادی۔ حیدرآباد میں عجیب وغریب واقعہ

حیدرآباد: گھر والوں کی رضامندی سے ہوئی شادی کے دوسرے دن دلہے کی ایک اور لڑکی سے زبردستی شادی کردی گئی۔ یہ عجیب وغریب واقعہ حیدرآباد کے اوپل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق شریکانت نامی نوجوان کی یکم جون کو ایک لڑکی سے شادی ہوئی۔ اوپل سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے نوجوان پر الزام عائد کیا کہ اس نے اسے محبت کے نام پر دھوکہ دیا ہے جس کے بعد لڑکی کے رشتہ داروں نے شریکانت کے مکان پر حملہ کر دیا اور اسے زبردستی لا کر اس کی شادی اس لڑکی سے شادی کر دی گئی جو اس کے ساتھ محبت کا دعوی کر رہی تھی۔ زبردستی اس سے لڑکی کے گلہ میں منگل سوتر ڈلوادیا گیا اور پجاری کو طلب کر کے شادی کر دی گئی۔ جبری شادی کے بعد شریکانت اپنی پہلی بیوی کے ساتھ فرار ہو گیا اور دوسری بیوی اسے تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button