جنرل نیوز

نظام آباد میں مجلسی کارپوریٹر عبدالغفور مقیم نے 12 لاکھ روپئے فنڈ سے ڈیویژن 60 میں سی سی روڈ کا افتتاح

نظام آباد:4 / جون (ای میل)نظام آباد شہر کے ہر دلعزیز کارپوریٹر مجلس اتحاد المسلمین عبدالغفور مقیم کی قیادت میں ڈیویژن نمبر 60 میں خطیر فنڈ س کے ذریعہ مسلسل ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں عبدالغفور مقیم عوامی خدمت اور ترقی کا دوسرا نام مانے جاتے ہیں۔

آج ڈیویژن نمبر 60 کے حجام کالونی علاقہ میں آراینڈ بی کے تحت منظورہ 12 لاکھ روپئے فنڈس سے سی سی روڈس کا افتتاح مجلسی نمائندہ کارپوریٹر عبدالغفور مقیم و حافظ محمد اسد صاحب امام و خطیب مسجد اسٹیشن کے ہاتھوں عمل میں آیا۔واضح رہے کہ ڈیویژن 60 میں خطیر فنڈس کی منظوری کے ذریعہ سی سی سڑکیں، ڈرین، کلورٹس اور دوسرے کئی ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں۔

فنڈس کی منظوری پر عبدالغفور مقیم نے نقیب ملت بیر سٹر اسد الدین اویسی، حبیب ملت اکبر الدین اویسی، نظام آباد اربن انچارج مجلس احمد بن عبداللہ بلعلہ رکن اسمبلی نظا م آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا، مئیر ڈی نیتو کرن، ڈپٹی مئیر محمد ادریس خان، محمد شکیل احمد فاضل صدر مجلس نظام آباد، میونسپل کمشنر چترا مشرا کے تعاون پر اظہار تشکر کیا ہے۔اس موقع پر ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے بزرگ و نوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے۔ سینئر سٹیزن سیدمظہر الدین، ممتاز علی، سید ملتانی، عادل رشید، محمد شبیر، ایم اے وحید، ایم اے رحیم، شیخ فاروق، فردوس خان، ذبیر خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button