تلنگانہ

برقعہ پوش لڑکی کو طمانچہ رسید کرنے کے معاملے کا نیا موڑ _ متاثرہ لڑکی شیخ فرح اور ان کی والدہ کے خلاف بھی مقدمہ درج

حیدرآباد _ 12 مئی (اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر میں ایک سب انسپکٹر کی جانب سے برقعہ پوش لڑکی کو طمانچہ رسید کرنے کے معاملے نے اس وقت نیا موڑ اختیار کرلیا ہے جب پولیس نے خاطی سب انسپکٹر انیل کی بیوی سندھیا کی شکایت پر جگتیال ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں متاثرہ لڑکی شیخ فرح اور ان کی والدہ رضیہ کے خلاف بھی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو کریم نگر بس اسٹیشن میں سیٹ کے مسئلہ پر ہوئے معمولی جھگڑے کےبعد جگتیال رورل پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر انیل نے جگتیال شہر میں بس پہنچنے کے بعد ان کی بیوی سندھیا کی شکایت پر برقعہ پوش لڑکی شیخ فرح  کو طمانچہ رسید کردیا تھا اور ان کی والدہ سے بدتمیزی کی تھی

اس واقعہ کے بعد جگتیال ضلع کے مسلمانوں نے کافی احتجاج کیا تھا اور مجلسی قیادت کے شدید دباؤ کے بعد پولیس نے تادیبی کارروائی کے تحت خاطی سب انسپکٹر کو معطل کردیا تھا

سب انسپکٹر انیل کو معطل کرنے کے احکامات جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ایف آئی آر وائرل ہوگئی ہے جس میں معطل سب انسپکٹر انیل کی بیوی سندھیا کی شکایت پر جگتیال ون ٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی شیخ فرح اور ان کی والدہ رضیہ کے خلاف بھی

294-B,323,506,r/w 34 IPC مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button