مبارکباد

عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کی سالگرہ تقریب ۔ رکن اسمبلی جوگورامنا ، پارٹی قائدین و کارکنان نے دی مبارکباد

سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے اپنے کیمپ آفس پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کی سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر کیک کاٹ کر ظہیر رمضانی کو کھلایا اور شال اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ پارٹی قائدین اور کونسلرس نے بھی ظہیر رمضانی کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔وہیں وارڈ نمبر 29 کے نوجوانوں عطاء اللہ خان،محسن خان ،ابرار خان،اسماعیل کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی نمائندہ کونسلر محمد مبین،کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد،وارڈ نمبر 35 صدر عتیق الرحمن اور دیگر احباب نے بھی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button