جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک کروڑ سے زائد حوالہ کی رقم ضبط

کمشنرس ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے شاہ عنایت گنج پولیس کے ساتھ ملکرشہرحیدرآباد میں حوالہ کا کاروبارکرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ان کے پاس سے ایک کروڑ 10 لاکھ 73 ہزار 400 روپئے نقد رقم ضبط کرلی گئی۔ ملزمین کی شناخت کملیش، اشوک کمار، راہول افروال، رتن سنگھ کے طورپر کی گی ہے۔ ملزم کملیش کمار چوڑی بازار کا رہنے والا ہے اور حیدرآباد کے بیگم بازار میں پلاسٹک بیگ کا کاروبار کیا کرتا ہے۔ اپنے کاروبار میں اسے خاطر خواہ منافع نہیں ہورہا تھاجس پراس نے حوالہ کا کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا۔ کملیش دیگرملزمین کو ساتھ شامل کرکے حوالہ کی رقم پہنچا رہا تھا کہ باوثوق زرائع کی اطلاع پراس ٹولی کو گرفتارکرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button