جنرل نیوز

بمراس پیٹ میں عازمین حج کا اجتماع علماۓ کرام کی مخاطبت

حافظ محمد فیاض علی، مفتی محمد عبید قاسمی مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی الحاج محمد یوسف علی کی شرکت

ہمراس پیٹ ۔ 6 جنون (پریس ریلیز) الحاج حافظ محمد فیاض علی ایم ڈی المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج وعمرہ گروپ نے کہا کہ اس سال کے عازمین حج خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ تعالی نے اپنے گھر کی زیارت کا موقع عنایت فرمایا ہے ورنہ عالمی و با کورونا کی وجہ سے حج سرگرمیاں گذشتہ سال سے مفلوج تھیں۔

ویسے ہر عازم حج خوش نصیب ہی ہوتے ہیں مگر اس مرتبہ کے عازمین کی کچھ الگ ہی بات ہے۔ انہوں ان تمام عازمین حج کو مبارکباد دی کہ اللہ پاک دنیا سے عالمی وباء کو ختم کرتے ہی آپ لوگوں کا اپنے گھر کی زیارت کیلئے انتخاب کیا ہے ۔اس موقع کو غنیمت جانیں اور عبادتوں ذکر واذکار میں منہمک رہیں ۔ شکایتوں کو برداشت کریں ۔الحاج حافظ محمد فیاض علی بمراس پیٹ ضلع وقارآباد میں عازمین حج کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔جس میں بمراس پیٹ پرگی ، تانڈور ، مومن پیٹ اور وقار آباد سے تعلق رکھنے والے عازمین نے شرکت کی ۔

الحاج حافظ محمد فیاض علی نے روانگی حج سے لیکر واپسی تک حج کے ارکان کا مفصل احاطہ کیا۔ مفتی محمد عبید قاسمی خادم مدرسہ فیض القرا آن کشاپور نے وضائل حج وعمرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ مولانامحمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیت علمائے ہندضلع وقارآباد نے مناسک حج وعمرہ پرمفصل خطاب کیا ۔امیر تبلیغی جماعت الحاج محمد یوسف علی گورارم کی دعاء پر اس اجتماع کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button