جنرل نیوز

مرکزی میلاد کمیٹی کریم نگر قدیم کی جانب سے سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم و ہندلولی خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کے خلاف شکایت 

مرکزی میلاد کمیٹی کریم نگر قدیم کی جانب سے سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم و ہندلولی خواجہ غریب انواز کی شان میں گستاخی کے خلاف شکایت 

کریم نگر _ کریم نگر مرکزی میلاد کمیٹی قدیم مفتی ندیم الدین صدیقی کی سرپرستی مفتی خواجہ علیم الدین نظامی بیابانی مفتی کی صدارت میں میلاد کمیٹی کا ایک وفد کریم نگر کمشنر آف پولیس وی ستیا نارائیناسے ملاقات کرتے ہوے ایک تحریری یادداشت بی جے پی اسپوک پرسن نپور شرما نوین کمار جنڈال، گوشہ محل ایم اے راجہ سنگ کے خلاف پیش کی اور مطالبہ کیا کہ ان گستاخوں کو گرفتار کیا جائے

اورکڑی سے کڑی سزا دی جائے مسلمان نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم پر ماں باپ جان ومال اپنی اولاد کو کو قربان کرنے تیار رہتا ہے اور دین و دنیا میں سب سے زیادہ عزیز رکھتا ہے ہمارے نبی صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ایک نا قابل برداشت و ناقابل معافی جرم ہے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے جو دستورکے بھی خلاف ہے ایسے شر پسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تا کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرنے پائے۔ سی پی وی ستیہ نارائنا نے تیقن دیا کہ اس تحریری شکایت پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا کہا۔

اس وفد میں مفتی ندیم الدین صدیقی صدر آل انڈیا علماء کونسل،عبدالصمد نواب جنرل سکریٹری خادمان ملت کریم نگر، غلام ربانی قادری معتمدمرکزی میلاد کمیٹی، ارفان،سید حبیب الدین حاجی،محمد منیب الدین، شیخ یعقوب، عبدالغفار بابا بھائی،محمد شعیب و دیگر ارکان مرکزی میلاد کمیٹی مو جود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button