ریلاينس جیو کے اشتہار میں وزیراعظم کی تصویر پر تنازعہ

مکیش امبانی نے ملک کے ٹیلی انڈسٹری میں انقلاب لانے کے مقصد سے ریلاينس جیو کے 4 جی سروس کا آغاز کیا ہے۔ لانچنگ والے دن جہاں سروس کے امتیازات وخصوصیات نے سرخیاں بٹوری تو سروس کے اگلے دن ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ جمعہ کو ملک کے دو انگریزی اخبارات ٹائمز آف انڈیا اور ہندوستان ٹائمز میں ریلائنس جیو کا ایک اشتہار شا یع کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم مودی کی تصویر ہے۔ بس یہیں سے تنازعہ کا آغاز ہو گیا. ٹوئٹر پر لوگ سوال کرنے لگے کہ کیا پی ایم مودی کی تصویر کے ساتھ کسی پروڈكٹ کی تشہیر کرنا قانونی ہے؟ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹرپیغام کیا ہے۔