جرائم و حادثات

بالوں کے ہیئر کلپ میں چھپا کر لایا گیا سونا حیدرآباد ایرپورٹ پر پکڑا گیا

حیدرآباد _ 22 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے شمش آباد  پر ایک خاتون مسافر سے بھاری مقدار میں سونا ضبط کیا گیا ۔ یہ سونا  بالوں کے ہیئر کلپ کے ذریعے غیر قانونی طور پر  اسمگل کیا جا رہا تھا۔ روڈیم کوٹنگ والی کلپ میں تقریباً 397 گرام سونا تلاشی کے دوران برآمد ہوا ۔ حکام نے بتایا کہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 21 لاکھ ہے۔ اس مسافر کے بیگ میں سے 22 اور 18 کیریٹ کی انگوٹھیاں اور چین بھی ضبط کیے گئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ مسافر شارجہ سے انڈیگو کی پرواز میں آیا تھا۔ حیدرآباد کے کسٹمز حکام نے اپنے X اکاؤنٹ پر روڈیم کوٹنگ کے ساتھ بالوں کے کلپ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button