جنرل نیوز

16 اگست کو منعقد ہونے والے کوی سمیلن میں اردو شعراء کرام کو مدعو کرنے وزیر پرشانت ریڈی، ضلع کلکٹر سے نوید اقبال کی بروقت نمایندگی

نظام آباد 13 اگست۔ ( محمد یوسف الدین خان /اردو لیکس) ریاستی حکومت کی جانب آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے دو ہفتوں تک وعظیم شان پیمانے پر انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے نوید اقبال رکن ریاستی حج کمیٹی و صدرِ ضلع اقلیتی سیل ٹی آر ایس پارٹی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ سے اظہار تشکر کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتِ کی جانب سے پندرہ روزہ پروگرام کے دوران مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں لا جارہا ہے اس سلسلے میں 16 اگست کو کلکٹریٹ گراؤنڈ پر۔ کوی سیملن منعقد کیا جارہا ہے اس سمیلن میں اردو شعراء کی عدم شمولیت پر محبان اردو کی جانب سے توجہ منبدول کروانے پر نوید اقبال نے ریاستی وزیر عمارات وشوراع ویمولہ پرشانت ریڈی سے نمایندگی کے جانے پر انہوں نے ضلع کلکٹر سی ناراین ریڈی کو اردو شعراء کرام کو اس کوی سمیلن میں مدعو کرنے کے لئے ہدایت دی اور اس کی اطلاع بذریعہ واٹس اپ تحریری طور پر نوید اقبال کو ارسال کی علاوہ از نو ید اقبال نے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی کو کوی سمیلن میں اردو شعراء کرام کو مدعو کرنے کے لئے ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کی ہدایت پر ایک تحریری یادداشت ضلع کلکٹر کو پیش کی

 

اس موقع پر نوید اقبال کے ہمراہ سینٹر کارپوریٹر ڈیویژن (58 )ایم اے قدوس نوڈا ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد اختر رشید خان (جاوید خان موجود تھے اس دوران نوید اقبال نے اس اہم مسئلہ پر رکن اسمبلی اربن نظام آباد کے علم لاے جائے پر انہوں نے ضلع انتظامیہ سے بات چیت کرنے اور اس کی یکسوئی عمل لانے کا تیقن دیا قبل از نوید اقبال نے ایڈیشنل کلکٹر بی چندرشیکھر کو بھی کوی سمیلن میں اردو شعراء کرام کو مدعو نے کیے جانے پر ایک تفصیلی طور پر یاداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جشن آزادی کی( 75 ) ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نگرانی میں منعقد ہونے والے کوی سمیلن میں اردو شعراء کرام کو مدعو نہیں کیا گیا ہے اس یادداشت میں بتایا گیا کہ نظام آباد میں (45) فیصد سے زیادہ عوام اردو بولنے والے ہیں اس کوی سمیلن میں اردو شعراء کرام کو مدعو کرتے ہوئے انہیں تیلگو، ہندی شعراء کرام مساوی موقع فراہم کیا جائے ایڈیشنل کلکٹر نے نوید اقبال کو اس بات تیقن دیا کہ مجوزہ جشن آزادی تقریب ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر 16 اگست کے کوی سمیلن میں اردو شعراء کرام کو مدعو کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button