جنرل نیوز

نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں _ عادل آباد میں مسلمانوں کی ناراضگی

مولانا شیخ ابوذر حسامی امام و خطیب مسجد قبا بنگاری گوڑہ عادل آباد نے نماز جمعہ کے بعد کمیٹی مسجد قبا اور مصلیوں کے ہمراہ حکومت سے نبی کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا مولانا نے کہاکہ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ چند دن قبل ہمارے ملک عزیز ہندوستان میں چند شر پسندوں نے ہمارے نبی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کر کے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہونچایا یاد رکھے ہم مسلمان ہونے کے ناطے سب کچھ برداشت کرینگے لیکن نبی کی شان میں اگر کسی نے ذرہ بھی گستاخی کی تو ہم ہرگز اسکو برداشت نہیں کرینگے

اسلئے کہ ہم نبی سے اپنی جان ماں باپ اور اپنے اولاد سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ ہم جمہوریت کے دائرہ میں رہے کر حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں پر مقدمہ چلاکر سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے تاکہ یہ شر پسند بد بخت دوبارہ نبی کی شان میں گستاخی نا کرسکے اور کوئی ایسا قانون بنایا جائے جس سے کسی مذھب کے ماننے والوں کے جذبات کو ٹھینس پہونچانے کی کسی کو ہمت نا ہو

اس موقع پر افروز خان۔ اسمعیل صاحب شیخ فیروز شیخ اشفاق محبوب علی خان ودیگر حضرات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button