جنرل نیوز

مسجد ایکمینار جنگاؤں میں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کا حالات حاضرہ پر خطاب

مسلمانوں کو باشعور اورحالات حاضرہ سے واقف رہنے کا مشورہ

جنگاؤں 10جون ( پریس ریلیز) جناب الحاج محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و متولی مسجد ایکمینار جنگاؤں وّ صدر ضلع ضلع شعبہ اقلیت کانگریس پارٹی متحدہ ورنگل نے آج بعد نماز جمعہ دعا سے قبل مصلیان مسجد ہذا سے مخاطب ہو کر مسلمانوں کو روزانہ اخبارات کا مطالعہ کرنے اور اور سماجی ذرائع ابلاغ پر گہری نظر رکھنے اور ہندوستان کے حالات کے تناظر میں باشعور اور ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کوحالات حاضرہ سے واقف رہنے اور سیکولر ملک میں مسلمانوں سے پیش آنے والے واقعات پر گہری نظر رکھنے کی پرزور تلقین کی اور کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے یہاں ہر مذہب کے رہنے والےکو پر امن زندگی گزارنے اور اپنے من پسند مذہب کی تبلیغ کرنے والی عبادت کرنے کا پورا پورا دستوری حق حاصل ہے۔جناب محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے حالیہ دنوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے برطرف شدہ قومی تر جمانوں کی جانب سے نبی اخر زمان فخر رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے دیے گئے متنازعہ و گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کی

اور متنازعہ بدبخت مذکورہ قائدین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا وزیر اعظم نریندر مودی چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ سے پر زور اپیل کی ۔اس موقع پر محمد فضل الرحمن مولانا محمد خالد سعید جماعت اسلامی ہند ڈاکٹر رحیم رامیش جرنلسٹ،یوتھ کانگریس لیڈر محمد عبدالمنان رضی اور دوسرے بھی موجود تھے

.

متعلقہ خبریں

Back to top button