سابق چیف منسٹر کے مکان میں سی بی آئی دھاوے

چندی گڑھ-3 ستمبر( ایجنسیز)اراضی الاٹمنٹ میں دھاندلیاں کرنے کے الزام کا سامنا کررہے ہریانہ کے چیف منسٹر بھوپیندر سنگھ ہوڈا کے مکانات پر ہفتہ کی صبح سی بی آئی کے عہیداروں نے دھاوے کئے.سی بی آئی عہیداروں نے بیک وقت بھوپیندر کے مکان اور آفس کے علاوہ ان کے رشتہ داروں کے مکانات واقع چندی گڑھ میں دھاوے منظم کئے.سابق چیف منسٹر,پر گزشتہ سال سی بی آئی نے اسوسی ایٹیڈ جنرل کمپنی کو اراضی الاٹ کرتے ہوے کروڑہا روپیے رشوت لینے کا الزام عاید کیا گیا.