جنرل نیوز

عادل آباد کے مدرسہ روضتہ الصالحات میں داخلوں کا آغاز

شہر عادل آباد کے محلہ شادنگر میں واقع طالبات کا دینی ادارہ مدرسہ روضتہ الصالحات میں داخلوں کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے۔ناظم مدرسہ مولانا عبدالرؤف اشاعتی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مدرسہ روضتہ الصالحات گذشتہ چند سالوں سے علم دین کی اشاعت میں مصروف ہے یہاں پر پانچ سالہ عالمہ کورس کے علاوہ حفظ قرآن،ناظرہ قرآن مع تجوید کے علاوہ شعبہ دینیات اور اسلامک جنرل نالج اور دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔طالبات کی تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل ہے جن میں مولانا عبدالعلیم خالد قاسمی استاد حدیث و فقہ کے علاوہ حافظ عبدالغفار اشاعتی،حافظ محمد اسرار اور خاتون تجربہ کار عالمات کی نگرانی میں تعلیم و تربیت کا نظم ہے۔ناظم مدرسہ مولانا عبدالرؤف اشاعتی نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ اپنی لڑکیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کے مستقبل کو تابناک بنانے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے مدرسہ روضتہ الصالحات میں ضرور داخلہ دلوائیں۔اس کے علاوہ بڑی خواتین اور کالج کی طالبات کے لئے بھی مومنات کورس کا صبح 10 بجے تا 12:30 اور دوپہر 2 تا 4 بجے تک صدر معلمہ زوجہ مولانا عبدالرؤف عالمہ و فاضلہ سیدہ راشدہ باجی کی نگرانی میں نظم کیا گیا ہے تاکہ بڑی خواتین اور کالج کی طالبات ناظرہ قرآن اور دین کی بنیادی و ضروری معلومات سے واقف ہو سکیں۔مزید تفصیلات کے لئے +919010222937 فون نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button