نیشنل

کرناٹک انتخابات: مجلس کا 25 امیدوار کھڑا کرنے کا منصوبہ ،جے ڈی ایس سےہوسکتاہےاتحاد

بنگلورو:بیرسٹر اسدالدین اویسی کی زیر قیادت کل ہندمجلس اتحادالمسلمین کرناٹک اسمبلی انتخابات میں تقریباً 25 حلقوں میں امیدوار کھڑا کرنے کامنصوبہ رکھتی ہےاورانتخابات میں جنتا دل(سیکولر)کے ساتھ اتحادکرسکتی ہے۔ایم آئی ایم کرناٹک یونٹ کےصدر عثمان غنی نے اس بات کی جانکاری دی۔

ایک نیوزایجنسی سےپارٹی کے سربراہ اویسی نے کہاکہ اب تک پارٹی نےتین امیدواروں کااعلان کیا ہے.اوروہ اتحاد کے لئےتیارہیں۔انہوں نےبتایاکی وہ الیکشن ضرور لڑیں گے۔ ہمارا اتحاد ہوگا یا نہیں، ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔

ایم آئی ایم ریاستی یونٹ کےصدر عبدالغنی نے کہا کہ پارٹی سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈاکی زیرقیادت جے ڈی (ایس) کے ساتھ اتحاد کے لئے بات چیت کر رہی ہے لیکن ابھی تک جےڈی ایس کی جانب سےاس پیشکش کاجواب نہیں آیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ریاست میں تقریباً 25 حلقوں میں مقابلہ کرے گی۔

واضح رہےکہ کرناٹک میں 224 رکنی اسمبلی کےسال 2018 کے انتخابات میں، اے آئی ایم آئی ایم نے جے ڈی (ایس) کی حمایت کی تھی لیکن کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا۔

حیدرآبادکےرکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نےکانگریس سےاتحادکےبارےمیں کہاکہ وہ کانگریس سےاتحادنہیں کرینگے کیونکہ وہ ان پربےبنیادالزامات لگاتی ہے۔اویسی نے بسواراج بومئی حکومت کے او بی سی زمرے میں مسلمانوں کے لیے چار فیصد ریزرویشن ختم کرنے کے حالیہ فیصلے کو "مکمل طور پر غیر قانونی” قرار دیا۔انہوں احتجاجی مظاہرےنہ کرنےپرسیکولرجماعتوں پربرہمی کااظہارکیا۔اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نےکہاکہ بی جے پی نے 2019 میں کرناٹک میں کانگریس سےمنحرف ہونے والےارکان اسمبلی کی مددسےحکومت بنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button